سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح بلوچستان میں اچانک ایک پارٹی وارد ہوئی ہے ویسے ہی کل کچھ لوگوں کے دلوں میں جنوبی پنجاب کی محبت جاگ اٹھی، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر جانے والے لوگ کبھی ہمارے تھے ہی نہیں، پارٹی چھوڑنے والوں کو کہیں کھڑا ہونے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ لوگ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح بلوچستان میں اچانک ایک پارٹی وارد ہوئی ہے ویسے ہی کل کچھ لوگوں کے دلوں میں جنوبی پنجاب کی محبت جاگ اٹھی، مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کر جانے والے لوگ کبھی ہمارے تھے ہی نہیں، پارٹی چھوڑنے والوں کو کہیں کھڑا ہونے کی جگہ نہیں ملے گی، یہ لوگ منظر سے ہٹ جائیں گے، آمروں کے ساتھ رہنے والا شاید ہی کوئی سیاستدان ہماری پارٹی میں ہو، علیحدہ گروپ بنانے والوں نے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ میں ترمیم کے وقت ہمیں ووٹ نہیں دیا تھا، میرے خلاف کیس من گھڑت اور فراڈ ہے جس میں کرپشن کا شائبہ تک نہیں ہے، جھوٹ کا پول کھل رہا ہے اس لئے کہا تھا کہ یہ کیس پوری قوم کو براہ راست دکھانا چاہئے۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ جیسے بلوچستان میں اچانک ایک پارٹی وارد ہوئی ہے ویسے ہی کل کچھ لوگوں کے دلوں میں جنوبی پنجاب کی محبت جاگ اٹھی ہے۔