اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کےلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے‘ طاقت سے اب تک امریکہ کامیاب نہیں ہو سکا‘ افغان قیادت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر طالبان کو بھی مثبت جواب دینا چاہئے‘ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور سیاسی عمل کا …
سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل (ر) احسان الحق کا افغانستان بحران بارے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) احسان الحق نے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن کےلئے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے‘ طاقت سے اب تک امریکہ کامیاب نہیں ہو سکا‘ افغان قیادت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش پر طالبان کو بھی مثبت جواب دینا چاہئے‘ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن اور سیاسی عمل کا خواہاں ہے ‘افغانستان کے بنیادی مسائل کے حل کی طرف اب تک کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔وہ پاکستان ہاﺅس تھنک ٹینک کے زیر اہتمام ”افغانستان بحران اور آگے کیا ہے“ کے عنوان سے ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد افغانستان میں عدم استحکام کے مختلف پہلوﺅں کا جائزہ لے کر علاقائی امن و استحکام کےلئے تجاویز دینا تھا۔








