کراچی ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی نمازہ جنازہ جمعہ کو گورنرہاﺅس کے احاطے میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ پاک بحریہ کے دستے نے مرحوم گورنرکو سلامی پیش کی اور سرکاری اعزاز میں جسد خاکی کو تدفین کے لئے قبرستان لے جایا …
سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی نمازہ جنازہ گورنرہاﺅ س کے احاطے میں ادا کر دی گئی

مزید خبریں
کراچی ۔ 13 جنوری (اے پی پی) سابق گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی نمازہ جنازہ جمعہ کو گورنرہاﺅس کے احاطے میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی ۔ مرحوم کے جسد خاکی کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔ پاک بحریہ کے دستے نے مرحوم گورنرکو سلامی پیش کی اور سرکاری اعزاز میں جسد خاکی کو تدفین کے لئے قبرستان لے جایا گیا۔ نمازہ جنازہ میں وزیراعظم کی جانب سے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، قائم مقام گورنر آغاسراج درانی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سجاد علی شاہ، سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی، کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزا، ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید، پاکستان ائرفورس، پاک بحریہ اور سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








