ساتویں جنوبی ایشیائی کانفرنس برائے سینی ٹیشن اختتام پذیر ہو گئی

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ساتویں جنوبی ایشیائی کانفرنس برائے سینی ٹیشن (سیکوسان) اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ رکن ممالک نے محفوظ نکاسی فضلہ و آب اور حفظان صحت کے بہتر انتظام کیلئے واش اہداف کے قیام پر اتفاق کیا ہے اور قرار دیا ہے کہ خطہ کے تمام ممالک کو اپنی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف سے …

اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ساتویں جنوبی ایشیائی کانفرنس برائے سینی ٹیشن (سیکوسان) اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ رکن ممالک نے محفوظ نکاسی فضلہ و آب اور حفظان صحت کے بہتر انتظام کیلئے واش اہداف کے قیام پر اتفاق کیا ہے اور قرار دیا ہے کہ خطہ کے تمام ممالک کو اپنی پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو پائیدار ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ بنانا چاہئے۔ اسلام آباد اعلامیہ کے مطابق رکن ممالک میں قومی اور ذیلی سطح کے سروےز سے متعلق اعداد و شمار جمع کرنے کے طریقے اور عوامل کو سٹریم لائن کیا جائے تاکہ واش سے متعلق ترقیاتی اہداف کی جانب بڑھا جا سکے۔ کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام محروم طبقات کی سینی ٹیشن اور حفظان صحت کی سہولیات تک رسائی بڑھائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں شعبہ جاتی شراکت داروں کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔ اس شعبہ کی افرادی قوت کی استعداد کار کو بڑھایا جائے گا جبکہ ضروری شعبہ جاتی اصلاحات بھی متعارف کرائی جائیں گی جس میں بین الوزارتی رابطوں کا فروغ بھی شامل ہے۔