سارک چیمبر خوشحال و مربوط جنوبی ایشیا اور ملکوںکے درمیان مضبوط تجارتی و معاشی تعلقات کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سوراج ویدیا نے کہا ہے کہ سارک چیمبر خوشحال و مربوط جنوبی ایشیا اور ملکوںکے درمیان مضبوط تجارتی و معاشی تعلقات کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے، ویزا سٹیکر کے مسائل، این ٹی ایمز سمیت تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، معیاری سرٹیفکیشن اور زمینی بندرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے …

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سوراج ویدیا نے کہا ہے کہ سارک چیمبر خوشحال و مربوط جنوبی ایشیا اور ملکوںکے درمیان مضبوط تجارتی و معاشی تعلقات کے قیام کیلئے سرگرم عمل ہے، ویزا سٹیکر کے مسائل، این ٹی ایمز سمیت تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے، معیاری سرٹیفکیشن اور زمینی بندرگاہوں میں بنیادی ڈھانچے کی فراہمی انتہائی ضروری ہے۔انھوں نے کہا کہ خطے کے بہتر معاشی استحکام اور تمام تر قدرتی وسائل کو مکمل طور پر لوگوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لئے بروئے کار لانے کیلئے ٹھوس اور ہمہ جہت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ جنوبی ایشیا کو محرومی اور غربت سے پاک کیا جا سکے۔ منگل کو یہاں سارک چیمبر کی 72 ویں ایگزیکٹو کمیٹی اور 22 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاسوں سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کی تیز رفتاری سے ترقی کرتی دنیا میں سارک خطے میں امن، آزادی، سماجی انصاف اور اقتصادی خوشحالی کا حصول باہمی افادیت، اچھی ہمسائیگی اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے ذریعے ہی ممکن ہے۔