لاہور ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے سارک کے رکن ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں وضع کریں جن کے نتیجہ میں برآمدات کو فروغ حاصل ہو اور جو علاقائی تجارت کے معاہدوں پر منتج ہوسکے۔ سارک تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ملکوں کو خطے کی ترقی و …
سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک کی سارک تاجروں کے وفد سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 نومبر (اے پی پی) سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار علی ملک نے سارک کے رکن ممالک کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں وضع کریں جن کے نتیجہ میں برآمدات کو فروغ حاصل ہو اور جو علاقائی تجارت کے معاہدوں پر منتج ہوسکے۔ سارک تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سارک کے رکن ملکوں کو خطے کی ترقی و خوشحالی کےلئے باہمی تجارت کو بڑھانے کی سمت اقدامات کرنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ سارک تنظیم کے درمیان مضبوط بزنس ایجنڈا کو فروغ دینے کےلئے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے‘ پاکستان سارک کے کردار کو بڑھانے کا خواہش مند ہے۔








