سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی کا سنسناٹی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز کےدوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

اوہائیو۔12اگست (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس کھلاڑی سارہ ایرانی اور ان ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔ سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں …

اوہائیو۔12اگست (اے پی پی):اٹلی کی نامور ٹینس کھلاڑی سارہ ایرانی اور ان ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔

سارہ ایرانی اور جیسمین پاولینی پر مشتمل اٹلی کی ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں سربیا کی ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ اور ان کی روسی جوڑی دار اناستاسیا سرجیوینا پوٹاپوواکو شکست سے دوچار کرتےہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکی ریاست اوہائیو میں جاری ہیں۔

اٹلی کی نامور ٹینس کھلاڑی سارہ ایرانی اور ان ہم وطن جوڑی دار جیسمین پاولینی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز مقابلے کے ابتدائی رائونڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربیا کی ٹینس کھلاڑی اولگا ڈینیلوویچ اور ان کی روسی جوڑی دار اناستاسیا سرجیوینا پوٹاپوواکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 3-6اور 6-7(4-7)سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید خبریں