سازشی اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو نگے ، رانا تنویر حسین

لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ عمران، قادری الائنس کے ذریعے ایک بار پھر ملک کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،2018کے انتخابات میں منفی اور پراپیگنڈہ کی سیاست کرنے والوں کو بدترین شکست ہو گی، موجودہ دورحکومت میں ملک میں تاریخ ساز ترقیاتی کام ہوئے ،2500کلومیٹر موٹرویز بنائے گئے ، ہائی ویز کی تعمیر پر اربوں روپے …

لاہور۔7 جنوری(اے پی پی )وفاقی وزیر دفاعی پیدا وار رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ عمران، قادری الائنس کے ذریعے ایک بار پھر ملک کی تقدیر سے کھیلنے کی کوشش کی جارہی ہے ،2018کے انتخابات میں منفی اور پراپیگنڈہ کی سیاست کرنے والوں کو بدترین شکست ہو گی، موجودہ دورحکومت میں ملک میں تاریخ ساز ترقیاتی کام ہوئے ،2500کلومیٹر موٹرویز بنائے گئے ، ہائی ویز کی تعمیر پر اربوں روپے خرچ کیے گئے، لوڈشیڈنگ کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا گیا ،دنیا کا عظیم منصوبہ سی پیک تیزی سے تکمیل کی منزل کی طرف گامزن ہے، دہشت گردی کی وارداتوں میں 80فیصد تک کمی آئی،وہ محمود کوٹ کو گیس کی فراہمی کے افتتاح اور علامہ اقبال گروپ آف سکولز کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ر

Leave a Reply