سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سازشی سیاست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں …

اسلام آباد ۔ 14 جنوری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف مسلسل سازشوں میں لگے رہتے ہیں۔ اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سازشی سیاست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقابلہ بالکل بھی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کا سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے بہت لگاﺅ ہے اور ہو اپنے قائد سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ 4 سالوں سے احتجاجی مظاہروں کا سامنا کر رہے ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری دھرنوں کی سیاست کے ذریعے جمہوری حکومت کو گرانے کی کوشش کی۔

مزید خبریں