اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنانس ڈویژن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر66665.571 ملین روپے مختص کئے ہیں جن میں بیرونی معاونت کے 1969.590 ملین روپے شامل ہیں۔ جاری منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں کل 63356.771 ملین روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 3310 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ نئے منصوبوں کے …
سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنانس ڈویژن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر66665.571 ملین روپے مختص

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وفاقی حکومت نے مالی سال 2020-21ءکے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں فنانس ڈویژن کے جاری اورنئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر66665.571 ملین روپے مختص کئے ہیں جن میں بیرونی معاونت کے 1969.590 ملین روپے شامل ہیں۔ جاری منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں کل 63356.771 ملین روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے 3310 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ نئے منصوبوں کے تحت نیشنل اکیڈیمی آف پبلک فنانس اینڈ اکاﺅنٹینسی کی تعمیر کیلئے فیزایبلٹی کی مد میں 10 ملین روپے، کوئٹہ زیارت (106 کلومیٹر) روڈ کو دورویہ کرنے کے منصوبہ کیلئے 250 ملین روپے، دکی سے چمن تک براستہ ناناصاحب زیارت گومباز سڑک کو پختہ کرنے کیلئے250 ملین روپے ،دالبندین سے زیارت بالانوش تک 77 کلومیٹرسڑک کی تعمیر کیلئے 300 ملین روپے، زیارت ٹاون کی ترقی کیلئے 200 ملین روپے، کوئٹہ میں ایکسپوسینٹرکے قیام کیلئے 100 ملین روپے، سوات موٹروے فیز ٹو کے تحت اراضی کے حصول کیلئے 2000 ملین روپے اور25.2 کلومیٹرطویل لارنس پورتربیلہ روڈ کوبہتربنانے کیلئے 200 ملین روپے مختص کئے گیے ہیں۔ جاری منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں کل 63356.771 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ان میں گوادرمیں پینے کیلئے صاف پانی کی ٹریٹمنٹ پلانٹ منصوبہ کیلئے 1000 ملین روپے مختص کئے گیے ہیں،اسی طرح پنجاب کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں واٹرسپلائی اورسینٹییشن انفراسٹرکچر کوبہتربنانے کے منصوبہ کیلئے 500 ملین روپے، خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے قبائیلی اضلاع کیلئے 24000 ملین روپے، خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے اضلاع کیلئے 10 سالہ منصوبہ کے تحت مزید 24000 ملین روپے، چاوتنگی سمال ڈیم سوات کیلئے 730.210 ملین روپے، اورکزئی میں سڑک کی تعمیر کیلئے 659.400 ملین روپے، بہاولپورسے یزمان تک سڑک کی تعمیرکیلئے 1000 ملین روپے، ساما ٹو گجرات ڈنگہ سڑک کو دورویہ کرنے کے منصوبہ کیلئے 1000 ملین روپے، کراچی کے صنعتی علاقہ میں کمبائن ایفلووئنٹ پلانٹ کی تعمیرکیلئے 1000 ملین روپے، گریٹرکراچی واٹرسپلائی سکیم کیلئے 2357 ملین روپے، اوربلوچستان میں خانوزئی پاس سے لورالائی قلعہ سیف اللہ تک سپیرہ رغزئی روڈ کو وسعت دینے اوراس میں بہتری لانے کے منصوبہ کیلئے 700 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔







