وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمرکا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ گزشتہ چھے سالوں کی نسبت موجودہ مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ،سال کے پہلے 5 ماہ میں 87 ارب اور پچھلے صرف 3 ماہ میں 185 ارب کے ترقیاتی اخراجات، ترقی کی رفتار میں اللہ کے فضل سے تیزی آ رہی ہے۔بدھ کو …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہاہے کہ گزشتہ چھے سالوں کی نسبت موجودہ مالی سال میں ترقیاتی اخراجات کے استعمال میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ،سال کے پہلے 5 ماہ میں 87 ارب اور پچھلے صرف 3 ماہ میں 185 ارب کے ترقیاتی اخراجات، ترقی کی رفتار میں اللہ کے فضل سے تیزی آ رہی ہے۔بدھ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں انہوںنے کہاکہ موجودہ مالی سال کے پہلے8 مہینوں میں ترقیاتی اخراجات کا استعمال 39 فیصد رہا ، ماضی میں اس دورانیے میں فنڈز کا استعمال زیادہ سے زیادہ 32 فیصد تھا ۔ اسد عمر نے کہاکہ یہ گزشتہ 6 سالوں کے دورانیہ کا سب سے زیادہ تناسب ہے ،پشاور ، کراچی موٹروے منصوبہ 99 فیصد مکمل ہو چکا ہے ،اس مالی سال 17.7 ارب روپے پشاور ، کراچی موٹروے منصوبے پر خرچ ہوئے ۔ اسد عمرنے کہاکہ پچھلے 6 سال میں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ ترقیاتی بجٹ کا سب سے زیادہ استعمال اس سال میں ہوا ہے، سال کے پہلے 5 ماہ میں 87 ارب اور پچھلے صرف 3 ماہ میں 185 ارب کے ترقیاتی اخراجات، ترقی کی رفتار میں اللہ کے فضل سے تیزی آ رہی ہے۔