سال 2025 آئیسکو نے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):آئیسکو مینجمنٹ نے سال 2025 کے دوران وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورڈیجیٹلائزیشن کے نفاذ کے لئے دی جانے والی ہدایات اور ریفارمز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے معزز صارفین کو معیاری اور بروقت آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز کے افتتاح کے بعد اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائیل ایپ اور …

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):آئیسکو مینجمنٹ نے سال 2025 کے دوران وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی جانب سے توانائی کے شعبے میں اصلاحات اورڈیجیٹلائزیشن کے نفاذ کے لئے دی جانے والی ہدایات اور ریفارمز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا ، وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی کی جانب سے معزز صارفین کو معیاری اور بروقت آن لائن اور ڈیجیٹل سروسز کے افتتاح کے بعد اپنا میٹر اپنی ریڈنگ موبائیل ایپ اور جدید 118 کال لائن سروسز کے ریجن بھر میں اجرا کو بھی یقینی بنایا۔اتوار کو اپنے بیان میں انجینیر چودھری خالد محمود چیف ایگزیکٹیو آئیسکو نے کہا کے کسٹمر سروسزآپریشنز کنسٹریکشن گرڈ سروسزاور دیگر شعبوں میں شفافیت اور بروقت سروسز کو یقینی بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ڈیجٹلائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کے انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بجلی چوروں کو 55 کروڑ سے زائد کے جرمانے عائد کئے بجلی ناہدگان سے 6 ارب 99 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات وصول کئے ،3 ہزار 185 بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا، بجلی حادثات سے انسانی جان کو محفوظ بنانے کے لئے آئیسکو نے 2 ارب 16 کروڑ کی خطیر رقم اپنے بجٹ سے خرچ کی اور 10 ہزار سے زائد بجلی کے خطرناک پوائنٹس کو محفوظ بنایا مزید اسٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر فیسلٹیشن سینٹرز بنائے گئے جہاں ایک چھت تلے صارفین کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کا حل موجود ہے ۔

بین الاقوامی ٹیکنالوجی کے حامل اے ایم آئی میٹرز کی راولپنڈی سرکلز میں 90 فیصد سے زائد تنصیب مکمل کر لی گئی ہے جو کے پاکستان کے پاور سیکٹر میں حکومت پاکستان کا ایک انقلابی اقدام ہے۔ افسران اور سٹاف کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف ٹریننگ سیشنز منقعد کرائے گئے ، لائن سٹاف کی سیفٹی کے لئے بہترین ٹی اینڈ پی فراہم کی گئی ۔ انجینیر چودھری خالد محمود نے اس عزم کا اعادہ کیا کے سال 2026 کے دوران بھی بہترین کارکردگی کے اس تسلسل کو جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کے پاور سیکٹر میں آئیسکو کا نتائج کے حوالے سے امتیازی مقام برقرار رہے اور انھوں نے آئیسکو افسران اور سٹاف کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔