اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی …
سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سال 2026 کی پہلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری ملک بھر میں منعقد کی جائے گی۔ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جائے گی۔
قومی پولیو مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز فرائض انجام دیں گے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حکام نے کہا ہے کہ والدین پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے محفوظ بنائیں۔پولیو ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کرائیں۔پولیو مہم سے متعلق معلومات کے لئے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔








