اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):سام سنگ الیکٹرانکس کا پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ )تک آپریٹنگ منافع بڑھ کر 6.6 ٹریلین وان ہو گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 931 فیصد زیادہ ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں قائم سام سنگ الیکٹرانکس میموری چپس، سمارٹ فونز اور ٹیلی ویژن بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ کمپنی کا جنوری …
سام سنگ الیکٹرانکس کےرواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران منافع میں 931 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):سام سنگ الیکٹرانکس کا پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ )تک آپریٹنگ منافع بڑھ کر 6.6 ٹریلین وان ہو گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 931 فیصد زیادہ ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا میں قائم سام سنگ الیکٹرانکس میموری چپس، سمارٹ فونز اور ٹیلی ویژن بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ہے۔
کمپنی کا جنوری تا مارچ تک آپریٹنگ منافع بڑھ کر 6.6 ٹریلین وان ہو گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 931 فیصد زیادہ ہے۔یہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چپس کی قیمتیں کووڈ ۔19وبائی امراض کے بعد بہتر ہوئی ہیں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے متعلقہ مصنوعات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔کمپنی 30 اپریل کو ایک تفصیلی مالیاتی رپورٹ بھی جاری کرے گی۔








