اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ساو¿تھ افریقین آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل لنڈائل یام نے بدھ کو یہاں این ڈی ایم اے کا دورہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ساو¿تھ افریقن آرمی چیف کے این ڈی ایم اے کے دورہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان کے آفات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں …
ساو¿تھ افریقین آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل لنڈائل یام کا این ڈی ایم اے کا دورہ، چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) ساو¿تھ افریقین آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل لنڈائل یام نے بدھ کو یہاں این ڈی ایم اے کا دورہ کیا اور چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات سے ملاقات کی۔ ساو¿تھ افریقن آرمی چیف کے این ڈی ایم اے کے دورہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے نے پاکستان کے آفات سے نمٹنے کے نظام کے بارے میں تفصیلی انداز میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے جنوبی افریقن آرمی چیف کو آفات سے محفوظ پاکستان کے وژن سے آگاہ کیا اور اس سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ساو¿تھ افریقن آرمی چیف نے پاکستان کے آفات سے نمٹنے کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس طرز کا نظام ساو¿تھ افریقہ میں تشکیل دینے خواں ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے یقین دلایا کہ ہم ساو¿تھ افریقہ کے ساتھ آفات کے نظام کو مو¿ثر بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔ ملاقات کے دوران آفات سے نمٹنے کے نظام کو مو¿ثر اور متعلقہ اداروں کو مستحکم بنانے کےلئے دوطرفہ تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔








