اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام ساﺅتھ ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز (آج) جمعہ سے حبیب پبلک سکول انٹرنیشنل جمنازیم کراچی میں ہو گا۔ میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پی ٹی ٹی ایف کی طرف سے …
ساﺅتھ ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز (آج)ہوگا،میزبان پاکستان،بھارت،سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) کے زیر اہتمام ساﺅتھ ایشین جونیئر اینڈ کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز (آج) جمعہ سے حبیب پبلک سکول انٹرنیشنل جمنازیم کراچی میں ہو گا۔ میزبان پاکستان کے علاوہ بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ پی ٹی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سہ روزہ چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان، بھارت، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی، غیرملکی ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کیلئے یہاں پہنچ چکی ہیں۔








