اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (ایس سی آئی ایل) کے عمومی منافع میں 9 فیصد جبکہ فی حصص آمدنی میں مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئلے سے چلنے والا 40 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کیا ہے جس …
ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ کے عمومی منافع میں 9 فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) گذشتہ مالی سال 2017ءکے دوران ستارہ کیمیکل انڈسٹریز لمیٹڈ (ایس سی آئی ایل) کے عمومی منافع میں 9 فیصد جبکہ فی حصص آمدنی میں مالی سال 2016ءکے مقابلہ میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کمپنی نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوئلے سے چلنے والا 40 میگاواٹ کا بجلی گھر قائم کیا ہے جس سے صنعت کو نہ صرف بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہو سکے گی بلکہ ایس سی آئی ایل کے پیداواری اخراجات میں نمایاں کمی کے باعث آئندہ سالوں کے دوران کمپنی کے منافع میں مزید اضافہ ہوگا۔








