اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پوری قوم اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت صرف ماضی کی …
ستمبر ہماری قومی تاریخ کا عظیم دن ہے ، اس دن پوری قوم اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، سید غلام مصطفیٰ شاہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب پوری قوم اور پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ یوم دفاع کے موقع پر انہوں نے کہا کہ اس دن کی اہمیت صرف ماضی کی یاد دہانی تک محدود نہیں بلکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کے لئے ایک درس ہے کہ جب قوم اور افواج ایک ہو جائیں تو کوئی طاقت اُن کے عزم کو شکست نہیں دے سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی قربانیاں پاکستان کے استحکام، آزادی اور خودمختاری کی بنیاد ہیں، جنہیں ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ پاک افواج نے نہ صرف جنگ کے میدان میں بلکہ قدرتی آفات اور دہشت گردی کے دوران بھی مثالی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ ہمارے شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پاکستان کو ترقی، امن، سلامتی اور اتحاد کی راہ پر گامزن رکھے۔








