ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کا عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن مکمل، 12 ہزار ٹن آلائشیں ٹھکانے لگا دی گئیں

ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے عیدالاضحی 2026 کے 3دنوں میں ضلع راولپنڈی میں 12000ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگا دیں۔موصول ہونے والی تمام 1500شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔

راولپنڈی۔ 29 مئی (اے پی پی):ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی نے عیدالاضحی 2026 کے 3دنوں میں ضلع راولپنڈی میں 12000ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگا دیں۔موصول ہونے والی تمام 1500شکایات کا فوری ازالہ کردیا گیا۔عید سے ایک رات قبل شروع ہونیوالا یہ گرینڈ صفائی آپریشن مسلسل چار دن جاری رہنے کے بعد کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔آلائشیں اٹھانے کے بعد تمام عارضی ٹرانسفر سٹیشنز کو ختم کرکے عرق گلاب سے دھویا گیا اور اس کے بعد جراثیم اور تعفن کے خاتمے کیلئے بھاری مقدار میں چونے کا چھڑکاؤ کر دیا۔اسی طرح ڈمپ سٹیشن پر کھودے گئے گڑھوں کو مٹی سے بھرنے کے بعد بھاری مقدار میں چونا چھڑک دیا گیا۔عید کے تیسرے دن ایم ڈی ایس پی اے راولپنڈی رانا ساجد صفدر نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے ورکرز سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مٹھائی بھی پیش کی۔

میڈیا سے بات چیت میں طاہرہ اورنگزیب نے عید صفائی آپریشن کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کا عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں صفائی کے مثالی انتظامات پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران مؤثر مانیٹرنگ، فوری رسپانس اور جدید ویسٹ مینجمنٹ حکمت عملی کے ذریعے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ڈی سی راولپنڈی و چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی تمام شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا گیا اور کسی بھی علاقے میں آلائشیں موجود نہیں رہنے دی گئیں۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ ادارے کے ورکرز، افسران اور فیلڈ ٹیموں نے دن رات مسلسل محنت کرکے اس مشکل ترین صفائی ہدف کو کامیابی سے مکمل کیا،ممبر قومی اسمبلی میڈم طاہرہ اورنگزیب،کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک اور ڈی سی راولپنڈی و چیئرمین ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اس گرینڈصفائی آپریشن کی نگرانی خود کی۔عید کے تینوں دن شہر کے مختلف مقامات،ٹرانسفر سٹیشنز اور مرکزی کنٹرول روم کے کئی دورے کرکے موثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا۔اے ڈی سی ہیڈکوارٹر عبدالرحمٰن خان،اے ڈی سی جی ملیحہ سحر،اے سی سٹی ایمان ظفر،اے سی صدر ملک حاکم خان اور اے سی کینٹ سعدالرحمٰن بھی اپنے اپنے علاقوں کو آلائشوں سے پاک کرنے کیلئے مصروف عمل رہے۔

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی رانا ساجد صفدرنے اس بڑے صفائی پلان میں اپنی ٹیم کو بھرپور طریقے سے لیڈ کرکے اس مشکل ہدف کو آسان بنانے میں کلیدی کردار اداکیا۔سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،ڈسٹرکٹ مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک،تحصیل مینیجر سید حسن سردار،مینیجر رورل حارث مرتضیٰ،مینیجر کینٹ کامران فریدنے اپنے ورکرز کیساتھ عیدکے تینوں دن صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا،سینئر منیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک،سینئر منیجر کمیونیکیشن ناصر محمود،منیجر فلیٹ توقیر خان،منیجر لینڈ فل سائٹ اسرار بنگش،تحصیل منیجر ٹیکسلا شہریار خان،تحصیل منیجر گوجر خان عمیر قریشی،تحصیل منیجر کہوٹہ ماجد اسحاق اور تحصیل منیجر کلر سیداں عمیر عثمان نے راولپنڈی کی تحصیلوں میں اپنے فرائض سرانجام دیئے۔عید صفائی آپریشن میں 6340 سے زائد ورکرز اور 1066 گاڑیاں و مشینری فیلڈ میں موجود رہیں۔ تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

مزید خبریں