سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی، عمر ایوب خان

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ منگل کو سحری کے اوقات میں ملک بھر میں 8 ہزار 789 فیڈرز میں سے 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال رہے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیر کی شام ملک کے مختلف …

اسلام آباد ۔ 14 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیرتوانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سحری اور افطار کے اوقات میں کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ منگل کو سحری کے اوقات میں ملک بھر میں 8 ہزار 789 فیڈرز میں سے 99 فیصد فیڈرز مکمل طور پر فعال رہے۔ یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیر کی شام ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائوں اور بعض علاقوں میں بجلی چوری کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات متاثر ہوئیں تاہم اس کے باوجود صرف ایک فیصد فیڈرز سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں بجلی کے کھمبوں، کنڈیکٹرز اور دیگر تنصیاب کو نقصان پہنچا ہے وہاں پر بھی بجلی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply