سرائیکی زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘ ڈاکٹر قاسم بگھیو

سرائیکی زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘اکادمی ادبیات پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا‘ ڈاکٹر قاسم بگھیو اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) سرائیکی زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘اکادمی ادبیات پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لےے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو نے …

سرائیکی زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘اکادمی ادبیات پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا‘ ڈاکٹر قاسم بگھیو

اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی) سرائیکی زبان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں‘اکادمی ادبیات پاکستانی زبانوں کے فروغ کے لےے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔ان خیالات کا اظہار اکادمی ادبیات کے چیئرمین ڈاکٹر قاسم بگھیو نے معروف دانشور اور سرائیکی قومی کونسل کے مرکزی صدر ظہور دھاریجہ سے ملاقات کے دوران کہا۔اس موقع پر شاہد دھاریجہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی بہت میٹھی اور قدیم زبان ہے ۔انہوں نے کہا کہ زبان و ادب کے فروغ کے لےے ملتان میں اکادمی ادبیات کا دفتر قائم کیا گیا ہے۔مستقل آسامیوں کی سمری وزارت کو بھیجی ہوئی ہے اور البتہ ملتان آفس کے لیے ہم ڈیپوٹیشن پر عملہ لے رہے ہیں تاکہ ملتان میں بھرپور طرےقے سے کام ہو سکے۔اس موقع پر ظہوردھاریجہ نے کہا کہ 1976ءمیں ذوالفقار علی بھٹو نے جب اکادمی ادبیات کی بنیاد رکھی تو اس کے قیام کے بنیادی مقاصد میں پاکستان میں بولی جانے والی تمام زبانوں کا فروغ اور تمام زبانوں کے اہل قلم کی بہبود تھا۔افسوس کہ اکادمی ادبیات نے عرصہ40سال سے سرائیکی زبان کی اشاعت میں کوئی کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کتاب شائع کی۔ڈاکٹر قاسم بگھیو نے کہا کہ ہم ازالہ کر رہے ہیں اور سرائیکی اشاعت کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply