ایبٹ آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی):سربن واریئرز نے سربن ٹائیگرز کو شکست دیکر ایبٹ آباد سپر لیگ فٹ بال سیزن II کا ٹائٹل جیت لیا ۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں سربن واریئرز کے شوٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربن ٹائیگرز کو 3-4 گول سے شکست دی۔ میچ کے مہمان خصوصی جیل سپرنٹنڈنٹ ایبٹ آباد جنید بخاری اور سی ای او سردار …
سربن واریئرز نے ایبٹ آباد سپر لیگ فٹ بال سیزن II کا ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 29 دسمبر (اے پی پی):سربن واریئرز نے سربن ٹائیگرز کو شکست دیکر ایبٹ آباد سپر لیگ فٹ بال سیزن II کا ٹائٹل جیت لیا ۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں سربن واریئرز کے شوٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربن ٹائیگرز کو 3-4 گول سے شکست دی۔ میچ کے مہمان خصوصی جیل سپرنٹنڈنٹ ایبٹ آباد جنید بخاری اور سی ای او سردار پراپرٹی سردار محمد علی تھے۔ گیسٹ آف آنرز میں سردار فیصل، افتخار قریشی اور ثاقب اعوان شامل تھے جنہوں نے سربن واریئرز کے کھلاڑیوں میں انعامات، شیلڈز، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔
ہزارہ سربن ایف سی ایبٹ آباد کے نیاز خان جدون نیازی کے زیراہتمام کنج فٹبال گراؤنڈ میں جاری ایبٹ آباد سپر لیگ سیزن II کا فائنل سربن واریئرز اور سربن ٹائیگرز کے مابین کھیلا گیا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے تاہم کوئی بھی ٹیم مقررہ وقت تک گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی ۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس میں ایک دلچسپ مقابلہ کے بعد سربن واریئرز نے یہ میچ 3-4 سے اپنے نام کر لیا۔ میچ کو سپروائز صدیق ڈار، زاہد چیمہ اور ناصر زیب کر رہے تھے۔ کمنٹیٹر کے فرائض شمس الرحمن اور شوکت حسین نے سرانجام دیئے۔








