سرجیکل مصنوعات اورآلات کی برآمدات سے 339.19ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران سرجیکل مصنوعات اورآلات کی برآمدات سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16میں پاکستان نے آلات جراحی و سرجیکل مصنوعات کی برآمد سے 358.766ملین ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا۔پاکستان سرجیکل مصنوعات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز ہے اور پاکستانی سرجیکل مصنوعات کی ترقی …

اسلام آباد ۔ 16 اگست (اے پی پی) پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران سرجیکل مصنوعات اورآلات کی برآمدات سے 339.19 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا۔ ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2015-16میں پاکستان نے آلات جراحی و سرجیکل مصنوعات کی برآمد سے 358.766ملین ڈالر کا منافع حاصل کیا تھا۔پاکستان سرجیکل مصنوعات کی تیاری کا ایک بڑا مرکز ہے اور پاکستانی سرجیکل مصنوعات کی ترقی یافتہ ممالک سمیت پوری دنیاءمیں مانگ ہے تاہم ان حقائق کے باوجود استعداد کے مقابلے میں پاکستانی سرجیکل مصنوعات کی برآمدات کا حجم کم ہے اورضرورت اس امر کی ہے کہ اس صنعت سے وابستہ آلات اورمصنوعات کی برآمد میں تیزرفتار اضافہ کیلئے اقدامات کئے جائے۔

Leave a Reply