پشاور۔23اگست (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمدخان نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور کے توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائم فریم کے مطابق پراجیکٹ کی تکمیل اور تعمیراتی کام کے اعلی معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ائرپورٹ کی توسیع اور تجدید کے منصوبہ کے معائنہ …
سردارمہتاب خان کا باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے توسیعی منصوبہ کے تعمیراتی کام میں سست روی پراظہاربرہمی

مزید خبریں
پشاور۔23اگست (اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمدخان نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور کے توسیعی منصوبہ کی تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹائم فریم کے مطابق پراجیکٹ کی تکمیل اور تعمیراتی کام کے اعلی معیارپر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ائرپورٹ کی توسیع اور تجدید کے منصوبہ کے معائنہ کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری شہری ہوابازی عرفان الہی، ڈی جی عاصم سلیمان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ مشیرہوابازی کو منصوبہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ مہتاب احمد خان نے کہا کہ پشاور نہ صرف خیبرپختونخوا اور اس سے ملحقہ قبائلی علاقہ جات کا مرکز ہے بلکہ اسے پورے خطہ میں مرکزی حیثیت حاصل ہے اوراقتصادی راہداری کی تکمیل اور آنے والے دنوں میں اس کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا تاہم اس لئے ضروری ہے کہ یہاں کے باسیوں اور یہاں آمد ورفت رکھنے والوں کو ہوائی سفر کی بہترین سہولیات مہیا ہوں۔








