سردار ایاز صادق کا خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا بالخصوص شمالی وزیرستان اور کرم اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں ا سپیکر قومی اسمبلی نے ہندوستانی فتنہ الخوارج سے وابستہ 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔ انہوں نے کہا …

اسلام آباد۔10جنوری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبر پختونخوا بالخصوص شمالی وزیرستان اور کرم اضلاع میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں ا سپیکر قومی اسمبلی نے ہندوستانی فتنہ الخوارج سے وابستہ 11 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔ایاز صادق نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہیں۔اسپیکر نے واضح کیا کہ معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں ملوث عناصر کے لیے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی۔عزمِ استقامت کے تحت کیے جانے والے آپریشنز کو سراہتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ کارروائیاں دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دینے کے لیے ریاست کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کا اتحاد دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے میں فیصلہ کن عنصر ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیاں ملک میں دیرپا امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کی روشن مثال ہیں۔

مزید خبریں