سردار ایاز صادق کا رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر پیغام

سلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان روزے رکھتے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر تے ہیں ، رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک …

سلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں پوری دنیا کے مسلمان روزے رکھتے اور اللہ تعالیٰ کی عبادت کر تے ہیں ، رمضان ہمیں نیکی اوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے۔ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے آغاز پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور بنیادی ضروریات سے محروم افراد کی دل کھول کر مدد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدس ماہ ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں ۔انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینہ مسلمانوں اس عمل کا عکاس ہوتا ہے کہ وہ ضرورت مند اور غریب افراد کی دل کھول کر مدد کرتے ہیں۔

Leave a Reply