سردار ایاز صادق کا سابق سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری محمد رفیق کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری محمد رفیق کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق سیکرٹری قومی اسمبلی چوہدری محمد رفیق کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو انہوں نے چوہدری محمد رفیق کے نام جاری اپنے تعزیتی پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کیلئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ چوہدری محمد رفیق اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمانے اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔