اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں سید سلمان گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مرحوم سلمان گیلانی اردو ادب کا ایک معتبر نام تھے ،جن کے نعتیہ کلام اور شاعری میں احساس کی گہرائی، فکر …
سردار ایاز صادق کا معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔22فروری (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے تعزیتی پیغام میں سید سلمان گیلانی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ مرحوم سلمان گیلانی اردو ادب کا ایک معتبر نام تھے ،جن کے نعتیہ کلام اور شاعری میں احساس کی گہرائی، فکر کی پختگی اور معاشرتی شعور نمایاں تھا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان کے انتقال سے اردو ادب ایک باوقار اور حساس تخلیق کار سے محروم ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم کا ادبی سرمایہ نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ثابت ہوتا رہے گا۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے مرحوم کے اہلِ خانہ اور عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے سید سلمان گیلانی مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبرِ جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔








