سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے،امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ مایوسی کی شکل میں ہمارے اوپر ڈال رہا ہے،ٹرمپ کے ٹویٹ کو سنجیدہ لے رہے ہیں، جس کا جامع جواب دیں گے،وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کی مختلف ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔ پیر کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ مایوسی کی شکل میں ہمارے اوپر ڈال رہا ہے۔ انہوں …

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اے پی پی) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے پاکستان پوری طرح پرعزم ہے۔ پیر کو مختلف نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کے جواب میں کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامی کا ملبہ مایوسی کی شکل میں ہمارے اوپر ڈال رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹویٹ کو سنجیدہ لے رہے ہیں جس کا امریکا کو جامع جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ جواب سوشل میڈیا کے ذریعے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم قومی مفادات میں ہی فیصلے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنی چاہیئے اور افغانستان کی صورتحال کا پرامن حل تلاش کرنا چاہیئے۔

مزید خبریں

Leave a Reply