سرطان میں مبتلا شامی خاتون اول کی تصاویر منظر عام پر آ گئیں

دمشق ۔ 27 اگست (اے پی پی) سرطان مبتلا شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماءالاسدکی سکارف اوڑھے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق چند روز قبل شامی خاتون اول کی کینسر کے مرض کی تشخیص کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی، اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ سرپوش کے ذریعے اپنے بال ڈھانپے دیکھی …

دمشق ۔ 27 اگست (اے پی پی) سرطان مبتلا شامی صدر بشار الاسد کی اہلیہ اسماءالاسدکی سکارف اوڑھے تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئیں۔العربیہ ٹی وی کے مطابق چند روز قبل شامی خاتون اول کی کینسر کے مرض کی تشخیص کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی، اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ سرپوش کے ذریعے اپنے بال ڈھانپے دیکھی جا سکتی ہیں۔شامی حکومت نواز ایک آن لائن ویب سائٹ نے یہ تصاویر شائع کی ہیں۔ شامی خاتون اول کی اپنے شوہر اور تین بچوں کے ہمراہ یہ تصاویر دمشق کے علاقے باب توما کے ریستوران میں دوپہر کا کھانا کھانے وقت ہوٹل کے مالک کی خواہش پر بنوائی گئیں۔