سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں، ٹیم میں کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا، 4 سے 5 برس کی کرکٹ ابھی باقی ہے، فٹنس اور کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلا ورلڈکپ کھیلنا ہدف ہے،کامران اکمل لاہور ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ وہ مکمل …
سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں

مزید خبریں
سرفراز احمد اچھے وکٹ کیپر بلے باز اور کپتان ہیں میرا ان سے کوئی موازنہ نہیں، ٹیم میں کوئی ان کی جگہ نہیں لے سکتا، 4 سے 5 برس کی کرکٹ ابھی باقی ہے، فٹنس اور کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلا ورلڈکپ کھیلنا ہدف ہے،کامران اکمل
لاہور ۔ 14 مارچ (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں، سلیکٹرز نے اگر دوبارہ ملک کی نمائندگی کا موقع دیا تو ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں گا۔ منگل کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا فٹنس ٹیسٹ ہوا ہے جو کہ پی سی بی کے معیار کے مطابق ہے اور اس سلسلہ میںکیمپ کے ٹرینر گرانٹ لوڈن زیادہ بہتر بتاسکتے ہیں ۔ اپنی فٹنس اور دو سال سے ڈومیسٹک میں دی جانے والی بہترین پرفارمنس کی وجہ سے پر امید ہوں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے دوبارہ موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ وہ تینوں فارمیٹ کی ٹیم میں شامل ہوکر پرفارمنس دے سکتے ہیں، اب یہ سلیکٹر ز پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔








