سرماسرمایہ کاروں کے لیے منظوریوں کا عمل سہل بنایا جائے، حکومتی اجازت ناموں و دیگر متعلقہ کاروائیوں میں بے جا تاخیر نہ کی جائے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کے لئے تعمیراتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومتی اجازت ناموں و دیگر متعلقہ کاروائیوں میں بے جا تاخیر نہ کی جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے منظوریوں کا عمل سہل بنایا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے معیشت کے لئے تعمیراتی سرگرمیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حکومتی اجازت ناموں و دیگر متعلقہ کاروائیوں میں بے جا تاخیر نہ کی جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے منظوریوں کا عمل سہل بنایا جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈیویلپمنٹ کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات سنیٹر شبلی فراز ، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی شہباز گل، وفاقی و صوبائی سیکرٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک۔ وزیراعظم میڈیا آفس کے مطابق اجلاس کو آگاہ کیا گیاکہ تعمیراتی منصوبوں کو گیس اور بجلی کی جلد فراہمی کا طریقہ کار وضع کر دیا گیا ہے۔سرویئر جنرل آف پاکستان نے اجلاس کو کیڈسٹرل میپنگ ( تعین مال گزاری کے لئے زمین کی پیمائش) کے حوالے سے بریف کیا گیا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، نوشہرہ اور دیگر اضلاع میں میپنگ کا عمل جاری ہے۔ اس اقدام سے زمین کی اصل ملکیت ثابت ہوگی اور غیر قانونی قبضے اور تجاوزات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ حکومتی اجازت ناموں و دیگر متعلقہ کاروائیوں میں بے جا تاخیر نہ کی جائے اور سرمایہ کاروں کے لیے منظوریوں کا عمل سہل بنایا جائے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوں گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ سرمایہ کاروں کے لیے ہر شعبے میں آسانیاں پیدا کرنے پر مرکوز ہے۔

مزید خبریں