سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے چین کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل لوڈیان ژن کی بیجنگ میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے چین کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی ( سی آئی پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لوڈیان ژن نے بیجنگ میں ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سی آئی پی اے کے ساتھ سرمایہ کاری بورڈ کی مفاہمت کی یادداشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے ترجیحی شعبہ جات بشمول …

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف سے چین کی انویسٹمنٹ پروموشن ایجنسی ( سی آئی پی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لوڈیان ژن نے بیجنگ میں ملاقات کی، اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے سی آئی پی اے کے ساتھ سرمایہ کاری بورڈ کی مفاہمت کی یادداشت کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا اور فریقین نے ترجیحی شعبہ جات بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور زراعت پر مصنوعات کی تیاری وغیرہ میں سرمایہ کاری کے فروغ کو یقینی بنانے کے لئے دو طرفہ تعاون کے اضافے پر اتفاق کیا۔ہارون شریف نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ پاکستان میں چینی دوستوں کی جانب سے کی جانے والی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ موجودہ 7 مخصوص اقتصادی زونز کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) منصوبے کے تحت ملک میں مزید خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ رشکئی خصوصی اقتصادی زون کی ڈویلپمنٹ اس حوالے سے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی جس سے سی پیک کے تحت صنعتی تعاون پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے پہلے ہدف کی جانب پیش قدمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ دو طرفہ صنعتی تعاون موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جس کے تحت مخصوص اقتصادی زونز پر عملدرآمد کو رواں سال یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری بورڈ کو مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی پختہ تجاویز موصول ہوئی ہیں جو پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری پر دلچسپی رکھتے ہیں تاکہ زراعت پر مبنی فوڈ اینڈ بیوریج کی صنعت، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل، سیاحت و میزبانی، آئی ٹی، لائٹ انجینئرنگ اور لاجسٹکس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی استعداد سے فائدہ حاصل کیا جاسکے۔ چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے بتایاکہ پاکستان نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولیات کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے اصلاحات متعارف کرائی ہیں،2020ءتک ہم کاروباری آسانیاں پیدا کرکے دنیا کی 100 بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری بورڈ نے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں اپنے منصوبہ جات کے لئے معاونت فراہم کرنے کے حوالے سے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا ہے جہاں پر سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی معاونت فراہم کرنے کے لئے شفافیت، بروقت اور مو¿ثر اقدامات کئے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ سرمایہ کاری بور ڈ کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان کے ساتھ چین کے دورہ پر ہیں جہاں وزیر اعظم بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کررہے ہیں۔

Leave a Reply