سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے اور انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈووکیٹس آن ریکارڈ (اے او آر) اور لیٹیگنٹ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے اور انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈووکیٹس آن ریکارڈ (اے او آر) اور لیٹیگنٹ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ہارون الرشید نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ سپریم کورٹ کی عمارت …

اسلام آباد۔12جنوری (اے پی پی):سروس ڈیلیوری کو موثر بنانے اور انصاف تک رسائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈووکیٹس آن ریکارڈ (اے او آر) اور لیٹیگنٹ فیسلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر ہارون الرشید نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ سپریم کورٹ کی عمارت میں مرکز کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آ فریدی اور سپریم کورٹ کے معزز ججز بھی موجود تھے۔نومنتخب ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اور سائلین کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا یہ مرکز ایڈووکیٹس آن ریکارڈ کو منظم معاونت فراہم کرے گا تاکہ وہ سائلین کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔ مرکز میں مقدمات دائر کرنے، طریقہ کار، دستاویزات کی تکمیل اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام شہریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ونڈو، واک ان سروس کے تصور پر قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد عوام دوست نظام کے تحت ادارہ جاتی ردعمل کو بہتر بنانا اور سپریم کورٹ میں سائلین کے مجموعی تجربے کو مزید آسان اور موثر بنانا ہے۔ایڈووکیٹس آن ریکارڈ اینڈ لیٹیگنٹ فیسلیٹیشن سینٹر سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ سائلین، وکلاء اور عدالتی انتظامیہ کے درمیان ایک موثر رابطہ ثابت ہوگا اور انصاف کے نظام کو مزید شفاف، جوابدہ اور موثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں