اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کے خوش نصیب عازمین حج کے لئے حج واجبات کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں20جون تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق دوسری قرعہ اندازی کے 7309 خوش نصیب عازمیں حج کی سہولت کے لئے اس تاریخ میں توسیع کی گئی ہے قبل ازیں وزارت نے …
سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کے خوش نصیب عازمین حج کے لئے حج واجبات کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں20جون تک توسیع

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 جون (اے پی پی) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کی دوسری قرعہ اندازی کے خوش نصیب عازمین حج کے لئے حج واجبات کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں20جون تک توسیع کر دی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق دوسری قرعہ اندازی کے 7309 خوش نصیب عازمیں حج کی سہولت کے لئے اس تاریخ میں توسیع کی گئی ہے قبل ازیں وزارت نے واجبات کی ادائیگی کے لئے 14 جون کی تاریخ مقرر کی تھی۔ کامیاب درخواست گزاروں کو اپنے تمام واجبات، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات اپنے متعلقہ بنکوں میں 20جون تک لازمی جمع کرانا ہوں گے۔ کسی مشکل کی صورت میں وہ وزارت مذہبی امور سے لینڈ لائن نمبر 051-9208465 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔








