سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منرل واٹر تیار کرلیا ، فوادچوہدری

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منرل واٹر تیار کرلیا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے "سیف ڈرنکنگ واٹر" کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔ یہ منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال کے لیے …

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) سرکاری دفاتر میں پینے کے پانی کا خرچہ بچانے کے لیے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے منرل واٹر تیار کرلیا۔ پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے "سیف ڈرنکنگ واٹر” کے نام سے منرل واٹر کی 500 ملی لیٹر کی بوتلیں تیار کرلیں۔ یہ منرل واٹر ابتدائی طور پر وزیراعظم آفس، جی ایچ کیو اور پارلیمنٹ ہاوس میں استعمال کے لیے بھیجا جائے گا۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلی معیار کا سستا منرل واٹر متعارف کرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری منرل واٹر پر صرف ایک روپے فی لیٹر خرچہ آئے گا جبکہ مستقبل میں تمام سرکاری اداروں میں سرکاری منرل واٹر کا استعمال متعارف کرایا جائے گا۔

مزید خبریں