اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 15جنوری سے شروع ہوگا۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ گروپ زیادہ سے زیادہ 14افراد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ گروپ کے تمام اور گروپ لیڈر کا درخواست نمبر ایک ہونا چاہیے۔ گروپ …
سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 15 جنوری سے شروع، قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا عمل 15جنوری سے شروع ہوگا۔ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد سے کہا گیا ہے کہ گروپ زیادہ سے زیادہ 14افراد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ گروپ کے تمام اور گروپ لیڈر کا درخواست نمبر ایک ہونا چاہیے۔ گروپ لیڈر درخواست فارم جمع کرانے کے بعد بینک افسر کے دستخط شدہ فارم کا کمپیوٹر پرنٹ حاصل کرے، غلط کوائف حج قرعہ انداسزی سے ناکامی کا باعث ہوسکتے ہیں۔








