سرکاری سکیم کے تحت زندگی میں ایک دفعہ بھی حج کرنے والا شخص دوبارہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست نہیں دے سکے گا، وزارت مذہبی امور

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری یا پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والا شخص حج 2018ءکے لئے درخواست دینے کا اہل نہیں ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت زندگی میں ایک دفعہ بھی حج کرنے والا شخص دوبارہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست نہیں دے سکے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے زندگی میں …

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) گزشتہ تین سالوں کے دوران سرکاری یا پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والا شخص حج 2018ءکے لئے درخواست دینے کا اہل نہیں ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت زندگی میں ایک دفعہ بھی حج کرنے والا شخص دوبارہ سرکاری سکیم کے تحت درخواست نہیں دے سکے گا۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کوئی بھی شخص جس نے زندگی میں صرف ایک بار بھی سرکاری سکیم کے تحت حج ادا کیا ہوا وہ حج 2018ءکے لئے سرکاری سکیم کے تحت درخواست دینے کا اہل نہیں ہو گا۔ اس کے علاوہ کوئی بھی شخص گزشتہ تین سالوں میں حج ادا کیا ہو وہ حج 2018ءکے لئے پرائیویٹ سکیم میں بھی درخواست دینے کا اہل تصور نہیں ہوگا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply