اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق قومی بینک جن میں الائیڈ بینک، ایم سی بی ، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک ،نیشنل بینک، میزان بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو پولیٹن شامل ہیں، کی مجاز …
سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی
اسلام آباد ۔ 24 اپریل (اے پی پی) سرکاری سکیم کے تحت قومی بینکوں میں جمع ہونے والی حج درخواستوں کی تعداد 2لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق قومی بینک جن میں الائیڈ بینک، ایم سی بی ، یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک ،نیشنل بینک، میزان بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، بینک آف پنجاب اور حبیب میٹرو پولیٹن شامل ہیں، کی مجاز برانچوں میں 2 لاکھ 65ہزار 885 درخواستیں جمع ہو گئی ہیں ۔ ابھی دو دن باقی ہیں جبکہ قرعہ اندازی 28اپریل کو وزارت مذہبی امور میں ہو گی۔









