سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 ارب 93 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ …

اسلام آباد ۔ 12 اپریل (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پلاننگ کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 4 ارب 6 کروڑ 78 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 6 ارب 93 کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمارکے مطابق حکومت نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس اسلام آباد کے لئے زمین کی خریداری کے لئے 3 ارب 46 کروڑ، ینگ ڈویلپمنٹ فیلوز پروگرام کے لئے 2 کروڑ، ویژن 2025 مانیٹرنگ اور سپورٹ کے لئے 4 کروڑ، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پراجیکٹ کے لئے 8 کروڑ27 لاکھ، بلوچستان میں انسپکٹر جنرل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لئے 12 لاکھ، سی پیک سنٹر فار ایکسیلینس کے لئے 12 کروڑ 68 لاکھ، سنٹر فار رورل اکانومی کے لئے 8 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply