سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کےلئے 66.3 فیصد فنڈز جاری

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے مختص بجٹ کے مقابلہ میں 66.3فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے اختتام تک پی ایس ڈی پی کے تحت464.71ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو مختص بجٹ کے …

اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی ) کے مختص بجٹ کے مقابلہ میں 66.3فیصد ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے اختتام تک پی ایس ڈی پی کے تحت464.71ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو مختص بجٹ کے 66.3 فیصد کے مساوی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے غیر ملکی امداد کی مد میں 92.74ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو اس ضمن میں مختص بجٹ کے 72.3 فیصد کے برابر ہیں۔ واضح رہے کہ رواں مالی سال کے لئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پہلے سے جاری اور مختلف نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 701ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

مزید خبریں