سرکاری ملازمین کی پروموشن کے حوالے سے اہم کیس کی سماعت پیر کو سپریم کورٹ میں ہوگی

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں پیر 19 جنوری 2026 کو سرکاری ملازمین کی پروموشن سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت ہوگی۔مقدمہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بنام ملازمین کے سلسلے میں درج ہے اور بینچ I میں چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کریں گے۔ عدالت میں وکیل سید رفاقت حسین شاہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی حیثیت سے پیش …

اسلام آباد۔ 18 جنوری (اے پی پی):سپریم کورٹ آ ف پاکستان میں پیر 19 جنوری 2026 کو سرکاری ملازمین کی پروموشن سے متعلق اہم مقدمے کی سماعت ہوگی۔مقدمہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو بنام ملازمین کے سلسلے میں درج ہے اور بینچ I میں چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن سماعت کریں گے۔

عدالت میں وکیل سید رفاقت حسین شاہ ایڈوکیٹ آن ریکارڈ کی حیثیت سے پیش ہوں گے جبکہ دیگر وکلاء بھی پیش ہوں گے۔سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی وجہ سے ایڈجورمنٹ نہیں دی جائے گی اور وکیل غیر حاضر ہونے کی صورت میں ایڈوکیٹ آن ریکارڈ مقدمہ کی سماعت کریں گے۔