سرگودھا شہر میں عطائی سے علاج کے دوران غلط انجکشن لگانے سے 14 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ گلشن عزیز کالونی کی 14 سالہ عریزہ فاطمہ کو پائوں کے اُنگوٹھے میں تکلیف ہوئی
سرگودھا میں عطائی کے غلط انجکشن نے 14 سالہ لڑکی کی جان لے لی

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 07 جولائی (اے پی پی):سرگودھا شہر میں عطائی سے علاج کے دوران غلط انجکشن لگانے سے 14 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔ منگل کو پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ گلشن عزیز کالونی کی 14 سالہ عریزہ فاطمہ کو پائوں کے اُنگوٹھے میں تکلیف ہوئی جس کو اس کی والدہ نجی میڈیکل سٹور لے گئی جہاں موجود میڈیکل سٹور عطائی ندیم نے اُس کے ناخن کا معائنہ کرتے ہوئے معمولی آپریشن کر کے مرہم پٹی کر دی جس کی اگلے روز ڈریسنگ کرتے ہوئے عطائی ندیم کے بھائی نسیم نے پٹی تبدیل کرتے ہوئے مریضہ کو دو انجکشن لگا دیئے
جس کے باعت شدید تکلیف پر عریزہ فاطمہ کو سانس لینے میں دشواری اور بے ہوشی طاری ہوئی گئی اور اُسکو فوری طور پر گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد میں بتایا گیا کہ مریضہ کے جسم میں انفیکشن پھیل چکا ہے کیونکہ اس نوعیت کے انجکشن سے پہلے مریضہ کی مکمل جانچ اور ٹیسٹ ضروری تھا۔ تکلیف میں زیرِ علاج 14 سالہ عریزہ فاطمہ تین روز بعد دم توڑ گئی۔ مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے مزید کارروائی جاری ہے۔








