سرگودھا پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اُس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے
سرگودھا پولیس کی غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا۔ 05 جون (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اُس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسلحہ کلچر کے خاتمہ کے لیے مہم میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پور سٹی منور اقبال نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتےہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنےوالے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فضل سے رائفل 44 بور اور تیمور سے پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ترکھانوالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم نعیم سے کلاشنکوف، فرحان سے پسٹل 9MM برآمد کر لیا۔ ملزم نواز سے پسٹل 30 بور اور مزمل سے بھی پسٹل 30 بور برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔








