تحصیل کوٹمومن تھانہ میلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرلیا۔
سرگودھا پولیس کی کارروائی، چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

مزید خبریں
سرگودھا۔ 01 جولائی (اے پی پی):تحصیل کوٹمومن تھانہ میلہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایات پر سب ڈویژنل پولیس آفیسرکوٹمومن سرکل ناصر محمود پنوں کی سربراہی میں ایس ایچ او میلہ انسپکٹر حبیب نواز نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزمان اشفاق اور بلال کے قبضے سے 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا جن میں ٹرانسفارمر، موٹر بجلی اور بیٹری وغیرہ شامل ہیں، برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔شہریوں نے پولیس کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔








