سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی، سورماﺅں کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل، آئی لینڈرز کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش پالے کیلی ۔ 25 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) اتوار کو پالے کیلی …
سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
سری لنکا اور بھارت کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں (کل) آمنے سامنے ہوں گی، سورماﺅں کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل، آئی لینڈرز کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش
پالے کیلی ۔ 25 اگست (اے پی پی) سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا، بھارتی سورماﺅں کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، بھارت نے پہلے ون ڈے میں آئی لینڈرز کو 9 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ میزبان ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں اسے سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ بھارتی ٹیم میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیوں کے درمیان چوتھا ون ڈے 31 اگست جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ سری لنکا کو 2019ءورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کیلئے بھارت کے خلاف رواں سیریز میں دو فتوحات درکار ہیں۔








