کولمبو ۔ 25 جون (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 جون کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورہ کے دوران وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 جون کو …
سری لنکا اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے 30 جون کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
کولمبو ۔ 25 جون (اے پی پی) سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 30 جون کو گال انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوین ٹیم رواں ماہ سری لنکا کا دورہ کرے گی، دورہ کے دوران وہ پانچ ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا ون ڈے 30 جون کو گال میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 2 جولائی، تیسرا 6 جولائی، چوتھا 8 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ 14 سے 18 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔








