اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سرکاری ویب سائٹ کا دوبارہ اجراءکیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے منگل کو کولمبو میں ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے کہا کہ نئی ویب سائٹ پاکستان کا دورہ کرنے والوں کیلئے ون۔سٹاپ گیٹ وے کا کردار ادا کرے گی جہاں سے انہیں پاکستان کے ثقافتی …
سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سرکاری ویب سائٹ کا دوبارہ اجراءکردیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستانی ہائی کمیشن نے سرکاری ویب سائٹ کا دوبارہ اجراءکیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے منگل کو کولمبو میں ویب سائٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے کہا کہ نئی ویب سائٹ پاکستان کا دورہ کرنے والوں کیلئے ون۔سٹاپ گیٹ وے کا کردار ادا کرے گی جہاں سے انہیں پاکستان کے ثقافتی ورثہ، دلفریب قدرتی مناظر اور دیگر ضروری معلومات حاصل ہوں گی۔ پورٹل میںسری لنکن شہریوں کیلئے پاکستان میں مختلف سیاحتی مقامات سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف محکموں اور تنظیموں سمیت میڈیا آﺅٹ لیٹ کے بارے میں مفید معلومات بھی اس ویب سائیٹ پر میسر ہیں۔ پورٹل میں بدھ مت اور گندھارا تہذیب کے بارے میں مفید تفصیلات کے علاوہ پاکستانی ہائی کمیشن کی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی معلومات شامل ہیں۔








