اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے گزشتہ روز کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی۔جمعہ کوکولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے صدر میتھری پالا کو حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں شروع …
سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت کی کولمبو میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جنوری (اے پی پی) سری لنکا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر شاہد احمد حشمت نے گزشتہ روز کولمبو میں صدارتی سیکرٹریٹ میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی۔جمعہ کوکولمبو میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نے صدر میتھری پالا کو حکومت پاکستان کی جانب سے سری لنکا میں شروع کردہ مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے صدر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلی ماہرین کی ایک ٹیم بہت جلد سری لنکا کے دورے پر آئیگی جو پولاناروا میں ڈیری فارم قائم کرنے سے متعلق فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کریگی۔سری لنکا کے صدر نے کھاد کی بروقت فراہمی پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور صدر مملکت ممنون حسین کا شکریہ ادا کیا۔







