کولمبو۔ 15 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی، بھارتی ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جیانت یاداو کی 71رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے …
سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کا ٹائٹل جیت لیا
مزید خبریں
کولمبو۔ 15 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا نے ایشین کرکٹ کونسل ایمرجنگ ٹیمز کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے بھارت کو فیصلہ کن معرکے میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی، بھارتی ٹیم 270 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 267 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جیانت یاداو کی 71رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، کامنڈو مینڈس نے 61 اور ہسیتھا بویاگوڈا نے 54 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، اسیلا گونارتنے نے 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، کامنڈو مینڈس میچ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرا رپائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سری لنکن ایمرجنگ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 270 رنز بنائے، کامنڈو مینڈس 61 اور ہسیتھا 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، شہان جے سوریا 46 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، وانندو ہسارنگا 31 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے، انکت راجپوت نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں بھارتی ایمرجنگ ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 267 رنز بنا سکی، کپتان جیانت یاداو 71 رنز بنا کر نمایاں رہے لیکن ان کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آئی، عتیت شتھ کی 15 گیندوں پر 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز کی اننگز بھی بھارت کو شکست سے نہ بچا سکی، گونارتنے نے 3، شہان جے سوریا اور ایمبل ڈینیا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔








